گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے ترقی کی راہیں کھلیں گی:ائر چیف

 گلگت: پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ نلتر بالا میں سیاحت کے فروغ سے پورے گلگت بلتستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گی اور بے روزگاری میں کمی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو گلگت نلتر بالا میں نیشنل سکینگ چیمپین شپ اور شاہ خان کپ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکی کے کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے اورپاکستان سکی فیڈریشن اس کھیل کے فروغ کیلئے کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اسے پاکستان ایئرفورس کا تعاون حاصل ہے۔اس وقت پاکستان ایئرفورس نے سکی کھیل کے فروغ کیلئے نلتر بالا میں سنو سکول قائم کیا ہے جس میں مستقبل کے کھلاڑی تیار کرنے کیلئے بچوں کو خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہے اورس اس سکول سے کافی بچے اس وقت نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرلفٹ کا کام جلد ہی شروع کیا جا رہا ہے اور اس میں ملازمت کیلئے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ عوامی نمائندوں اور کھلاڑیوں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وائس ایئر چیف آف سٹاف، کمانڈر ایف سی این اے اور آئی جی گلگت بلتستان عثمان ذکریا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس سے پہلے مہمان خصوصی نے پاکستان ایئرفورس کو نیشنل سکی چیمپین شپ اورشاہ خان کپ کی ٹرافیاں دیں اور جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button