متفرق

یاسین سے راولپنڈی کے لیے آمین پاکستان ٹریول ایک بہتر انتخاب

گلگت (رپورٹر) یاسین سے راولپنڈی کے لیے جدید گاڑیوں اور تمام ضروری سہولیات کے ساتھ سفر کے لیے آمین پاکستان ٹریول کا انتخاب کریں یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر آمین اللّہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی مقامی ھے اور اس میں نئی ماڈل کی گاڑیاں ھیں جن میں جدید سہولیات، دو ڈرائیور، سکیورٹی گارڈ موجود ھوتے ھیں۔ ھماری کوشش ھے کہ مسافروں کے تحفظ اور سہولت کے لیے ھر ممکن انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاھراہ قراقرم کی خستہ حالی ٹریفک حادثات کا باعث بنتی ھے حکومت شاھراہ کی مرمت پر توجہ دے تو حادثات میں کمی آسکتی ھے۔ آمین اللّہ خان نے کہا کہ ھماری کوشش ھے کہ غذر کے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کریں۔ کمپنی کے ساتھ غذر کے عوام کا تعاون حوصلہ افزا اور مثالی ھے۔ اس وجہ سے کمپنی بھی اپنے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button