گلگت بلتستان

کوہستان حادثہ: شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

گلگت(مون شرین) جمعہ کے روز کوہستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی  اجتماعی نماز جنازہ آج سونی کوٹ ہیلی پیڈ میں ادا کی گئی ۔اجتماعی  نمازجنازہ میں وزیر اعلی، سپیکر ، چیف سیکریٹری، کمانڈر ایف سی این اے اور دیگر اعلی سول و فوجی حکام نے مقامی عمائدین اور گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی۔  بعد ازاں ان شہیدوں کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

12 شہدا کو ضلع غذر کے چاروں تحصیلوں میں مختلف علاقوں میں ہزاروں سوگواراں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ اسی طرح سے دوسرے شہدا کو گلگت، ہنزہ نگر، استور، دیامر، سکردو اور گھانچھے میں سپرد خاک کیاگیا۔

شہید لفیٹنٹ کرنل اکرام الحق کو اُن کے آبائی قبرستان ذوالفقار آباد میں ہزاروں سوگواروں کے موجودگی میں سپرد خاک کیا۔ شہید کے مراز پر چیف سکرٹیری جی بی سیف اللہ  چھٹہ ، وزیر اعلی گلگت  بلتستان ،کور کمانڈر این ایل آئی مزمل حسین،فورس کمانڈر جی بی حافظ مسرور احمد نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اور شہید کے الصال ثواب کے لئے دُعا کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button