اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان سماجی رہنما و ہونہار طالب علم یاسر عباس کو یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے چیئر من قائمہ کمیٹی برائے دفاع و خارجی امور بنادیا گیا۔ اس بات فیصلہ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا اور بعد ازاں اس کا با ضابطہ نوٹفیکشن بھی جاری کیا گیا۔ یاسر عباس گلگت بلتستان کے واحد نوجوان ہیں جنہیں یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کے لئے مختص واحد تشست پر ممبر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یاسر عباس کا تعلق ضلع غذر کی تحصیل یاسین سے ہے اور وہ سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سینئر اکاونٹس آفیسر محمد عباس کے فرزند ہیں۔ اس وقت وہ بحریہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
Reblogged this on Cyma's Blog and commented:
Wish you all the best Yasir 🙂