گلگت بلتستان
گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2013 کی منظوری دے دی
گلگت (نزاکت علی) گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ نے ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2013 ء کی منظوری دے دی ہے جس کے بارے میں صوبائی کابینہ کو باقاعد ہ بریفنگ بھی دی گئی ۔ منگل کے روز وزیر اعلی سید مہدی شاہ کی صدارت میں منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر علی مدد شیر نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے اخباروں کے لئے پرنٹنگ پریس کو گلگت میں انسٹال کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا تاہم نئی پالیسی میں اس شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔ البتہ دیگر شرائط کے مطابق اخبارات کو مارکیٹ میں لانا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ اور روزنامہ و ہفت روزہ اخبارات کو روزانہ و ہر ہفتے پانچ پانچ کاپیاں پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ/وزارت نشریات و مواصلات بھجوانا ہونگی۔ مہینے کے آخر میں ان تمام اخبارات کی ویریفکیشن ہوگی اور سال کے آخر میں بھی باقاعدہ ویریفکیشن کے بعد ہی اس اخبار کے اے بی سی سڑٹفیکیٹ میں توسیع دی جائے گی انہوں نے کہ ہر اخبار اپنا علحیدہ پرنٹنگ پریس نہیں لگا سکتا ہے اس لئے پرنٹنگ پریس کی شرط کو ختم کی گئی ہے مگر اخبارات کی مسلسل پرنٹنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔