اہم ترین

دیامر استور ڈویژن: بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں کھولنے کے لئے کوشش جاری

چلاس: کمشنر دیامر استور ڈویژن فہیم خان آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر دیامر استور ڈویژن محمد یوسف کی نگرانی میں دیامر اور استور کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر سے برف ہٹائے جانےکا کام تیزی سے جاری ہے۔کمشنر دیامر ڈویژن فہیم خان آفریدی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژنل ایڈمنسٹریشن برف باری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی بحالی میں مصروف عمل ہے۔کمشنر دیامر کے حکم۔پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی مشینری گزشتہ دو روز سے بٹوگاہ،نیاٹ داریل، تانگیر، تھک،بونر اور ضلع استور میں سڑکوں پر پڑی برف کو ہٹا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر دیامرکیپٹن (ر) ثناء اللہ اور ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ برف باری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کیلئے امدادی اور ریلیف کا سامان پہنچانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،اور مختلف جگہوں پرانتظامیہ نے متاثرہ لوگوں میں ٹینٹ،ادویات، کمبل اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں تقسیم کر دیا ہے۔دیامر ڈویژن میں اسنو ایمرجنسی کے نفاظ کے بعد کمشنر دیامر نے تمام اداروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اورمتعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ برف باری سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو صحت، گندم ،اشیائے ضروریہ اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔کمشنر دیامر فہیم خان آفریدی نے کہا کہ حالیہ برف باری اور زلزلے سے دیامر ڈویژن میں سب سے زیادہ استور کا علاقہ متاثر ہوا ہے۔حکومت نے متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائی ہے، چیف سیکریٹری کے حکم پر ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے متاثرہ لوگوں کے مشکلات کم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیئے، اور انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں تک بروقت ریلیف پہنچا دیا، متاثرین کی مدد اور روڈ کی بحالی میں پاک فوج نے بھی بہت تعاون کیاہے۔کمشنر دیامر فہیم خان آفریدی نے مزید کہا کہ استور روڈ ہیڈ کوارٹر تک چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دی گئی ہے ،روڈ کو مکمل بحال کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائےجارہے ہیں، جلد روڈ پر سے برف ہٹاکرروڈ کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے کھول دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button