گلگت بلتستان

سٹی پریس کلب گلگت میں انتخابات کی گہما گہمی شروع

گلگت: چیف الیکشن کمشنر سٹی پریس کلب گلگت منیراے جوہر نے الیکشن کاغذات نامزدگی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن صاف و شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تواس کے کاغذات مسترد کردئیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کسی بھی امیدوار کو لڑائی جھگڑا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی گریجویٹ امیدوار ہی صدر،جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس کے عہدوں کیلئے اہل ہونگے اگر کسی کی ڈگری جعلی نکلی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس دوران اخباری نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوے امیدوار جنرل سیکریٹری گلاب بگورو نے کہ کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے تن من دھن کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔ گلگت بلتستان کے صحافیوں کو وہ حقوق نہیں دئیے جارہے ہیں جو ملک کے دیگر صوبوں کے صحافیوں کو دئیے گئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں کے تمام مراعات اور حقوق کیلئے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ سٹی پریس کلب گلگت رجسٹرڈ کے عہدے داروں کے لئے کا غذات نامذدگی کے جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمشنر منیر اے جوہر اور ممبر الیکشن کمشنر صفدر علی صفدر نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے صدر کے عہدوں کیلئے جمع کروائے گئے دو عہدیداروں مجاہد علی مفوری اور صابر شفٹر، نائب صدر ثمر عباس قذافی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حبیب الرحمان اور جنرل سیکریٹری امتیاز گلاب بگورو   کو ہدایت دی ہے کہ وہ 9اپریل تک اپنے کاغذات درست کروانے کے بعد جمع کردیں۔

دوسری طرف امیدوار سینئر نائب صدر گوہر ایوب امیدوار جنرل سیکریٹری شراف الدین فریاد امیدوار جنرل سیکریٹری وجاہت علی، امیدوار ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی یونس علی امیدوار فنانس سیکریٹری شاہد کریم اور امیدوار نائب صدر نفس احمد لون کے کاغذات درست قرار دئیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button