گلگت بلتستان

کمنگو گونس میں ٹرانسفرمر جل گیا، علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا منظوری کے باوجود نیا ٹرانسفرمر نصب نہیں کیا گیا، علاقہ مکین

کھرمنگ(بیورو رپورٹ) بجلی کا ٹرانسفرمر خراب ہونے کے باعث کمنگو گونس تاریکی میں ڈوب گیا۔ نئے ٹرانسفرمر کی منطوری کے باوجود نصب نہیں ہو سکا۔ کئی دنوں سے بجلی کی عدم فراہمی سے علاقہ مکین پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمنگو گونس میں نصب ٹرانسفرمر کئی دنوں سے خراب پڑا ہے۔ بوسیدہ اور غیر معیاری ٹرانسفر کی مرمت نہ ہونے کے باعث کمنگو گونس کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹرانسفرمر پہلے بھی کئی بار جل چکا ہے۔ نئے ٹرانسفرمر کی منظوری بھی مل چکی ہے تاہم محکمہ برقیات اور طولتی پاور ہاوس کے زمہ داروں کی عدم توجہی اور غیر ذمہ داری کے باعث نیا ٹرانسفرمر تا حال نصب نہیں ہو سکا۔ سو سے زائد گھرانوں کی آبادی پر مشتمل کمنگو گونس کو پچھلے کئی روز سے بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی۔ کمنگو گونس کے عوام نے وزیر پانی و بجلی اکبر تابان، وزیر منصوبہ بندی اقبال حسن اور قائم مقام ڈی سی کھرمنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نئے ٹرانسفرمر کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ گونس کو کئی روز سے اندھیرے میں رکھنے کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button