مسلم لیگ (ن) نے قومی منشور کا اعلان کردیا، گلگت بلتستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کا وعدہ
گلگت( مون شیرین) پاکستان مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان نے اپنے قومی منشور کا اعلان کردیا ہے۔ گلگت میں قومی منشور کی تفصیلات مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے چیف آرگنائیزرحافظ حفیظ الرحمن نے پیش کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ نواز کے علاقائی رہنما سلطان مدد، غلام محمد اور اپوزیشن لیڈر حاجی جانبازخان بھی موجود تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کو یہ قومی قائدانہ اعزار حاصل ہے کہ اُنہوں نے ممللکت پاکستان میں قومی نظریاتی فکر کو اجاگر کرتے ہوئے خود دار ، خوشحال اور خودانحصار پاکستانیت میں آج قوم کو پرو دیا ہے۔
قائد مسلم لیگ پاکستان نے ترقی اور خوشحالی کے اس سنگ میل میں گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل پر بھرپور عملی اقدامات کے ذریعے مسائل کےحل کا قومی منشور کا اعلان کیا ہے اور اس منشور میں گلگت بلتستان کو ممللکت پاکستان کی چھٹی اکائی بنا کر قومی آیئن میں یہاں کے عوامی حقوق کو آیئنی راہ فراہم کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کو منشور میں عملا” دیگر صوبوں کے برابر حیثیت دی ہے۔
1۔ گلگت بلتستان کو قومی مشترکہ مفادات کی کونسل میں نمائندگی
2۔ قومی مالیاتی کمشین میں نمائندگی
3۔ ارسا میں باقاعدہ مبصر کا درجہ
4۔ گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر مالیاتی اختیارات کی مرحلہ وار فراہمی
5۔ گلگت بلتستان اسمبلی کو قانون سازی کے اختیارات
6۔گلگت بلتستان کے زبانوں کو قومی زبانوں کے معیار میں لانے کے اقدامات
7۔ درست اور جدید خطوط پر مردم شماری تاکہ قومی وسائل کی تقسیم اور وسائل کا انتظام گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے
8۔وقاقی ملازمتوں میں گلگت بلتسان کوعلیحدہ کوٹے کی فراہمی
9۔سفارتی مشن ، سفیروں، وفاقی سیکریٹرز ، محکموں کے سربراہوں، مسلع افواج اور سول آرمڈ فورسز کے اعلیٰ عہدوں پر تقرر میں گلگت بلتستان کو بھر پور موثر نمایئدگی دینے کا اعلان
10۔قومی میڈیا کی بین الاقوامی سطع پر رسائی اور گلگت بلتستان کو قومی ہم آہنگی میں لانے کے لئے خصوصی پروگرام ، بین الاقوامی میڈیا سٹی قائم کرنے، میڈیا کی آزادی کی ضمانت فراہم کرتے ہوئے۔
: صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانوں سازی
:صحافیوں کی انشورنس کے ذریعے معاونت
:صحافیوں کی تربیت کے اقدامات کا اعلان
11۔ روزگار کی فراہمی کے قومی پروگراموں، تریبت یافتہ افرادی قوت، جدید ٹیکنالوجی کے نئے اداورں کے قیام، گھریلوں اور مقامی ضعنتوں کے قیام، ڈاکٹرز، انجیئنرز اور دیگر ہنرمندوں کو ملازمتوں کی فراہمی کے قومی پروگرام، پولی ٹیکنک، ووکشنل اور لڑکیوں کے لئے میڈئکل اور پیر میڈیکل کے تربیتی ادواروں کو تحصیل اور ضلع کے ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کر کے روزگار کی فراہمی میں گلگت بلتستان کی شمولیت۔
12۔محنت کشوں کی بھر پور حقوق کے لئے اقدامات۔
13۔ سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس شعبے میں بھی گلگت بلتستان کے لئے اقدامات۔
14۔مقامی حکومتوں کے ذریعے انتظامی اور مالیاتی اختیارات کی نچلی سطع تک منتقلی۔
15۔پولیس اور سول سروس میں اصلاحات لاکر اعلیٰ محافظت اور منتظمین کا نطام۔
16۔ جہوری حکمرانی کے ذریعے اعلیٰ عوامی حکمرانی اور درست سمت کا تعین معاشی اسحتکام معاشرتی ترقی کثیر العناد اور اعتدال پسندی کی ترویج
17۔ دہشت گردی اور فرقہ واریت کا تدارک اور انصاف سب کے لئے کے اقدامات۔
18۔ تعلیم ،صحت بہبود آبادی، کھیل امور نوجوانان، ماحولیات ، سماجی تحفظ ، خوراک ، زراعت اور دیگر قومی انقالابی پروگرامز میں گلگت بلتستان کی شمیولیت۔
19۔ توانائی کے میدان میں جامع حکمت عملی اور۔۔۔۔۔۔
20۔ معاشی استحکام کے ذریعے پاکستان اور گلگت بلتستان کی عظیم الشان ترقی اور خوشحالی