صفائی کا بہتر انتظام کرنے پر چیف افسر بلدیہ گلگت کو عوام کا خراج تحسین

10 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
گلگت(نامہ نگار) چیف آفیسر بلدیہ گلگت جاوید اقبال نے گاہکوچ سے گلگت تبادلہ کے بعد اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالتے ہی شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال اور گندگی کے حوالے سے عوام شکایات پر فوری ایکشن لینا شروع کر دیا۔اس سلسلے میں گزشتہ دنوں ایف سی این اے جوٹیال سے ملحقہ علاقے پاسبان کالونی اور ڈیلفنس کالونی کی مرکزی لنک روڑ پر پڑے ہوئے گندگی کے ڈھیر کو ٹھکانہ لگانے کے حوالے سے محلہ مکینوں نے چیف آفیسر بلدیہ جاوید اقبال سے خصوصی اپیل کی جس پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے مذکورہ محلہ سے گندگی اور کچرااٹھانے کیلئے بلدیہ گلگت کی ٹیم کو ٹریکٹر سمیت بھیج دیا اور کئی سالوں سے محلہ میں پڑا ہوا کچرا اٹھا کر عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کی۔مذکورہ محلہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پاسبان کالونی اور ڈیلفنس کالونی کے مرکزی لنک روڑپر کئی سال سے پڑا ہوا کچر انہ اٹھائے جانے کی وجہ سے محلے میں سخت گندگی پھیل گئی تھی اور عوا م کا لنک روڑ سے گزر نا محال بن چکا تھا جبکہ گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے متعد بیماریاں بھی پھیل چکی تھی۔لیکن اس کے باوجود کسی نے بھی صورتحال کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔حالانکہ کئی بار میڈیا کے ذریعے سابق چیف آفیسر بلدیہ گلگت ذوالفقار کا اس مسئلے پر توجہ دلانے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے بھی عوامی مسئلے کو مکمل نظر انداز کر دیا۔لیکن جاوید اقبال نے چارج سنبھالتے ہی اس عوامی شکایت کا نوٹس لیکر صفائی کے حوالے سے اقدامات کر کے ایک ایماندار او ر فرض شناس آفیسر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اور محلہ مکین انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ گلگت جاوید اقبال سے مذکورہ محلہ میں صفائی کے بہتر انتظامات کے لئے بلدیہ کی طرف سے ڈسٹ بین نصف کرنے کی بھی اپیل کی ہے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔