گلگت بلتستان

ترقی پسند لیڈر بابا جان اور ۱۲ ساتھیوں کی سزائیں چیف کورٹ نے کالعدم قراردی

گلگت (بیورورپورٹ) پراگریسو یو تھ فرنٹ کے رہنما بابا جان سمیت 13 ملزمان کو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے ایک مقدمے میں با عزت طور پر بری کر دیا ہے۔

جمعرات کے روز با با جان سمیت 13 ملزمان، جنہیں ہنزہ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عدالت انسداد دہشت گردی سے عمر قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں، کی اپیل کی سماعت کے بعد چیف کورٹ کے جسٹس محمد عالم اور جسٹس یار محمد پر مشتمل دو رکنی بینچ  نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کومقدمہ نمبر 20/11 سے باعزت بری  کردیا اور اے ٹی اے کورٹ کی سزاؤں کو کا لعدم قرار دیا۔

ملزمان کی جانب سے ظفر اقبال ایڈو کیٹ ‘ منظور احمد ایڈو کیٹ ‘ احسان علی ایڈو کیٹ اور امجد حسین ایڈو کیٹ معزز عدالت میں پیش ہوئے یاد رہے کہ اگست 2011 ء میں علی آباد ہنزہ میں متاثرین عطاء آباد کے احتجاج کے دوران باپ بیٹے کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس میں سرکاری املاک کو مشتعل مظاہرین نے نذر آتش کر دیا تھا ان واقعات میں مبینہ طور پر با با جان سمیت متعدد افراد کو ملوث قرار دے کر پولیس نے مقدمات قائم کئے تھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button