گلگت بلتستان
واٹر ٹینک کی مرمت: چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے واسا کو ایک ہفتے کی مہلت دی
گلگت(مون شیرین) چیف سکرٹیری گلگت بلتستان سجاد سیلم ہوتیانہ نے گلگت شہر میں پانی کی قلت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوے محکمہ واسا کو ایک ہفتے کے اندر جوٹیال نالہ میں واقع ایک ٹینکی کو مرمت کرنے کی ہداہت دی ہے. منگل کے روز چیف سکرٹیری نے جوٹیال نالہ کا دورہ کرکے پانی کے ٹینکی کی خستہ حالی کا نوٹس لیا اور محکمہ واسا کو ایک ہفتے کے اند ر ٹینکی کو مرمت کرنے کی مہلت دی. اس دوران چیف سیکریٹری نے مقامی افراد سے گفتگو بھی کی اور ان کی مسائل دریافت کیے. اس کے بعد چیف سکرٹیری نے یاسین کالونی جوٹیال اور ذوالفقار آباد ٹینکی کا بھی دورہ کیا اور عوام کو صاف پانی کی مراہمی کو یقنی بنانے کی سختی سے ہدایات کی۔ اُنہوں نی کہا کہ عوام کو صاف پانی فراہم کرنا ہماری ذمہ دار ہے۔ عوام کو اُن کے بنیادی حق سے محرم نہیں رکھ سکتے ہیں۔