گلگت بلتستان

پاک چین اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے کے لیے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، ارمان شاہ

گلگت ( پ ر) ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے کے لیے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، مستقبل میں گلگت بلتستان سرمایہ کاری کا مرکز بننے جا رہا ہے۔ چائینہ کی معروف کمپنی کی جانب سے گلگت بلتستان میں ہائیڈر و منصوبوں کے لیے فیزیبلٹی رپورٹ کی بلا معاوضہ تیاری سے خطے میں توانائی کا بحران جلد حل ہو جائے گا ۔ گلگت بلتستان میں توانائی کی فراوانی کے بعد سرمایہ کاروں کے لیئے فروٹ پراسیسنگ، مقامی طور پر مصنوعات کی تیاری اور دیگر صنعتوں کا قیام عمل میں لانے کے لیے راہ ہموار ہو جائے گی۔ ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت وزیر اعلی حفیظ الرحمن کی قیادت میں درست راہ پر گامزن ہے، خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیئے انرجی منصوبوں کا آغاز تب تک ممکن نہیں جب تک صوبائی حکومت قومی و بین الاقوامی اداروں کی مدد نہ لے ، اس لیئے وزیر اعلی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ گلگت بلتستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب اس خطے میں بین الاقوامی ادارے سرمایہ کاری کریں گے اور مقامی ہنر مند و تعلیم یافتہ افراد ان اداروں کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھنے والی سہولیات سے کام لے کر مقامی افراد بھی نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button