گلگت بلتستان

"کرپشن کے خلاف ہوں، روزگار کی فراہمی کرپشن نہیں ہے”: مہدی شاہ

گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو روزگار کی فراہمی کوئی کرپشن نہیں صوبائی حکومت عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔ گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمتوں کے علاوہ کوئی اور روزگار کا ذریعہ نہیں ۔ عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت بھر پور اقدامات کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیرمین نیب سے ملاقات میں صوبے میں نیب ڈائریکٹریٹ کے قیام کے حوالے سے بات کی تھی گلگت بلتستان میں نیب ڈائریکٹریٹ کا قیام عمل میں لائیں صوبائی حکومت نیب سے بھر پور تعاون کریگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کرپشن کا مخالف ہوں لیکن روزگار کی فراہمی کوئی کرپشن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہاروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شا ہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button