گلگت بلتستان

گورنر فی الفور اپنے ریمارکس اور سوتیلے پن پر دیامر کے عوام سے دیامر آکر معافی مانگیں۔ تانگیر یوتھ فاؤنڈیشن

چلاس(مجیب الرحمان) گورنر کا یونیورسٹی کیمپس کے قیام میں دیامر کے ساتھ سوتیلاپن کے خلاف تانگیر میں تانگیر یوتھ فاؤنڈیشن کی کال پر احتجاجی مظاہرہ،شدید نعرے بازی کی گئی۔احتجاج میں علماء ،طلباء سول سوسائٹی اور عوامی حلقوں نے شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گورنر نے دیامر کو جاہلوں کی سرزمین سے تشبیہ دیکر دیامر کے عوام کی توہین کی ہے۔اور دیامر کو تعلیمی لحاظ سے پسماندہ رکھنے کی مذموم کوشش کی ہے۔جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔گورنر فی الفور اپنے ریمارکس اور سوتیلے پن پر دیامر کے عوام سے دیامر آکر معافی مانگیں۔یونیورسٹی کیمپس دیامر کے عوام کا حق ہے اور اپنے حق کی خاطر کسی بھی قربانی سے ہر گز دریغ نہیں کرینگے۔اگر دل آزار ریمارکس پر دیامر کے عوام سے معافی نہیں مانگی گئی تو گورنر ہٹاؤ تحریک کا آغاز کر دینگے۔داریل تانگیر کو بھی ضلع کا درجہ دیا جائے۔وزیر اعظم کے متوقع دورے میں وزیر اعظم سے دیامر کے لئے تعلیمی پیکیج بھی منظور کروایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button