چترال

شندور ٹاپ تا حال بند ۔ مسافر پریشان

گلگت ( نمائندہ خصوصی) شندور روڈ  تا تاحال بند رہنے کی وجہ سے چترال سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات، نوکر پیشہ افراد اور مزدور طبقے کے لئے سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔واضح رہے کہ شندور ہر سال ۲۰ اپریل سے پہلے ہر قسم کی آمدورفت کے کھول دیا جاتا تھا ۔اس سال الیکشن کی سرگرمیوں کے باوجود شندور کو آمدورفت کے لئے کھولنے پر چترال یا گلگت کی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی ہے جو کہ شرم ناک امر ہے۔قراقرم اسٹوڈنس فیڈ ریشن کے سیکریٹری عنایت اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ چترال کے سیاسی عمایدین کی بے حسی ہے کہ الیکشن کے قریبی دنوں بھی ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے صرف شندور کی بندش کی وجہ سے قاصر ہیں ۔ انہوں نے چترال کی ضلعی حکومت اور ڈی سی چترال سے شندور کو جلد از جلد کھولنے کی درخواست کی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button