May 21, 2022 پامیر ٹائمز اموات, متفرق Comments Off on نوجوان سیاسی کارکن مہربان کریم عزیز قضائے الہی سے وفات پاگئے، آبائی گاوں گلمت میں تدفین
ہنزہ: سب ڈویژن گوجال کے ہیڈکوارٹر گلمت سے تعلق رکھنے والے نوجوان سیاسی و سماجی کارکن مہربان کریم عزیز قضائے الہی سے وفات پاگئے۔ ان کی عمر 44 سال تھی۔
وہ چند ہفتے لاہور اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہنے کے بعد جان بحق ہوگئے۔ ان کی میت کو آج اسلام آباد سے آبائی گاوں گلمت پہنچایا گیا جہاں انہیں آہوں اور سسکیوں میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک کیا گیا۔
مہربان کریم گلمت ینگ سٹارز کلب اینڈ سٹوڈنٹس ویلفئیر آرگنائزیشن نامی تنظیم کے بانی اراکین میں شامل تھے اور اس ادار ے کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دی تھیں۔ سماجی مسائل کے حل کے لئے انہوں نے پوری زندگی ہراول دستے میں کردار ادا کیا۔
مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک کارکن تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر اور کابینہ اراکین نے بھی شرکت کو اور ان کی آخری آرامگاہ پر پھولوں کے چادر بھی چڑھائیں۔ اس موقع پر سینئیر رہنما پی پی واعلی نمبردار حیدر آباد نے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہا۔ سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں
Jun 20, 2022 0
Jun 20, 2022 0
Jun 20, 2022 0
Jun 19, 2022 0
Jun 20, 2022 0
Apr 30, 2022 Comments Off on شندور پولو فیسٹیول سے قبل بارست میںپولوگراونڈ کی تعمیر کا عزم
Jun 25, 2021 Comments Off on سرفہ رنگہ جیپ ریلی کو شگر سے منسوب کیا جائے، انتظام شگر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے، عمائدین شگر کا مطالبہ
Jun 07, 2021 Comments Off on نوجوان لڑکی کی پراسرار موت
Jun 04, 2022 Comments Off on وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی کی ہٹ دھرمیاں
May 26, 2022 Comments Off on وزارت داخلہ حکومت پاکستان اورچیف سکریٹری گلگت بلتستان کے نام
May 18, 2022 Comments Off on ضلع غذر میںدو نمبر نہیں دس نمبر اشیا فروخت ہورہی ہیں