گلگت بلتستان

آئی ٹی ٹیچرز کو مستقل کیا جائیگا: مہدی شاہ

گلگت  (پریس ریلیز ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ بہت جلد آئی ۔ٹی ٹیچرز کو مستقل کیا جائیگا ۔گلگت بلتستان کی عوامی حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیگی ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کیمپ آفس سکردو میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لیے جو انقلابی اقدامات کیئے ہیں انکی مثال نہیں ملتی ہے دور دراز علاقوں میں زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کے لیے بھر پور اقدامات کیے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے منسلک آئی۔ٹی کے 64 ٹیچرز کو مستقل کیا جائیگا تاکہ گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے سہولیات کی فراہمی اور سکولوں میں آئی۔ٹی کے تعلیم کو فروغ دیا جاسکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button