گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وفاقی و صوبائی افسران مل کے تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان

گلگت ( پ ر) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت میں کام کرنے والے تمام افسران ریڈ کی ہڈی کے مانند ہیں اور چاہے اس کا تعلق وفاقی حکومت سے ہو یا صوبائی حکومت سے وہ جانفشانی سے صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران ان کی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہیں اپنی ٹیم پہ ناز ھے اور کسی بھی ٹیم ممبر نے نہ تو انہیں اور نہ وزیر اعلی کو مایوس کیا ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ وفاقی افسران اور صوبائی افسران مل کے گلگت کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور ان میں کسی قسم کا امتیاز نہیں۔

انھوں نے مزیدکہاکہ جو لوگ مقامی اور غیر مقامی کے نام پہ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں انھیں ناکامی ہوگی کیونکہ تمام افسران ایک ٹیم ہیں اور اس ٹیم کاہر ممبر ایک اہم کردار رکھتا ہے۔چیف سیکریٹری نے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی صوبے میں صوبائی اور وفاقی افسران جس طرح مل کے کام کرتیہیں اسی طرح اس صوبے میں بھی کام کیا جا رہا ہے اور ان کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے کہ آج گلگت بلتستان میں تمام منصوبے وقت پہ مکمل کئے جا رھے ھیں اور میرٹ کا بول بالا ہیچیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے مزید کہا ہے کہ انہیں اپنے ٹیم کے تمام ممبران پہ فخر ہے کہ وہ متحدہو کے تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پہ کام کر رہے ہیں اور ان کی کاوشیں رنگ لائنگی اور گلگت بلتستان ملک کا سب سے زیادہ ترقیافتہ علاقہ بن جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں تیز رفتار ترقی کا راز یہ ہے کہ تمام افسران دن رات جانفشانی کے ساتھ علاقے کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button