گلگت بلتستان

گلگت میں ٹیکسی ڈرائیورکی غیرزمہ دارانہ حرکت ، سکول جانے والے بچے کیچڑ میں لت پت ہو گئے

School boy

گلگت( نمائندہ خصوصی) گلگت جٹیال میں کھڑے پانی کے اوپر سے تیز رفتاری گاڑی گزارنے کی وجہ سے سکول جانے والے بچوں کے یونیفارم کیچڑ میں لت پت ۔ راہ چلتے مسافروں نے ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور گاڑی کو ۱۰۰ کی رفتار سے دوڑاتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ گلگت پاکستان کا واحد شہر ہے جہاں ٹیکسی ڈرائیور ٹریفک کے قونین کو پامال کرنے کو بہادری اور انسانیت کیمترادف سمجھتے ہیں ۔ گلگت بازار میں اگرچہ پارکنگ کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک نے کچھ مثبت قوانین و ضوابط کا اجرا کیا ہے تاہم گلگت کے ڈرائیوروں کو بازار کے علاوہ عام راستوں میں گاڑی چلانے کے اصول سکھانے کے لئے حکومت کی طرف سے مخصوص ٹریننگ کا اہتمام کرونا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ مثال کے طور پر کیچڑ یا کھڑے پانی کے اوپر سے گاڑی چلاتے ہوے ڈرائیوروں کو کن اخلاقی عوامل کا خیال رکھنا چاہئے ۔ڈرئیورں کی غیر زمہ دارانہ حرکتوں سے گلگت میں ہر سال بچوں ، بوڑھوں اور زہنی معذور لوگوں کی اموات واقع ہوتی ہیں ۔ٹریفک پولیس کو چاہئے کہ سکول ، ہسپتال ، گلی کوچوں کے قریب سے گزرنے والی سڑکوں اور پانی جمے ہوئے راستوں میں گاڑ ی چلاتے ہوئے احتیاط کے علاوہ بلاوجہ ہارن بجانے اور غیر ضروری اوور ٹیکینگ کرنے پر ٹریفک قوانین کے مطابق پابندی عائد کروادیں تاکہ مستقبل قریب میں کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button