گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں انجمن ہلال احمر کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل بحال کرنے کا فیصلہ

گلگت(پ ر) گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ کی خصوصی سفارشات پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں انجمن ہلال احمر کے زیر اہتمام چلنے والے دو بنیادی طبی مراکز اور ہنزہ میں ڈسیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ہلال احمر کے ترجمان کے مطابق ہلال احمر گلگت بلتستان کی مالی معاؤنت کرنے والے بین الاقوامی فیڈریشن برائے ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ اور ہلال احمر پاکستان کے نیشنل ہیڈ کواٹر نے فنڈ کی کمی کے باعث مارچ کے آخر سے گلگت اور سکردو شہر میں ہلال احمر کے دو بنیادی مراکز سمیت ہنزہ اور سکردو میں ادارے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل بند کرانے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر گورنر گلگت بلتستان جو ہلال احمر کے صدر بھی ہے نے صدر مملکت کو ایک خطہ میں علاقے کی پسماندگی اور قدرتی آفات کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ہلال احمر کے منصوبوں کو جاری رکھنے کی ہدایت کرنے کی سفارش کی تھی جس پر حالیہ دنوں ایوان صدر سے ہلال احمر پاکستان کو ہلال احمر گلگت بلتستان کی مالی معاؤنت کرنے اور معطل شدہ منصوبوں کو جاری رکھنے کی ہدیت دی گئی ہے ۔ہلال احمر گلگت بلتستان کے چےئرمین آصف حسین نے گورنر گلگت بلتستان کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ ہلال احمر کو در پیش مشکلات کے حل کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں جو ان کا علاقہ اور عوام سے ہمدردی کا ثبوت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button