گلگت بلتستان

ہنزہ نگر انتظامیہ کے رویے کے خلاف گیس ڈیلرز نے احتجاجا ترسیل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

ہنزہ نگر( بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گیس ڈیلروں کے ساتھ سوتلی ماں جیسی سلوک پرہنزہ نگر ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لیے گیس کی تر سیل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایلپی جی ڈیلر ایسوسی شن ہنزہ نگر کے صدر و ارکین نے میڈ یا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہاانتظامیہ سے بار ہا گزارش کرنے کے باوجودگیس کی ریٹ کے بارے میں ہنزہ نگر ایل پی جی ایسوسی ایشن کی درخواستوں کو عرصہ دراز سے نظر انداز کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران انتظامیہ نے گلگت سے بھی 50 روپے کم کرکے ریٹ دیا جس سے تمام ڈیلرز کا بہت نقصان ہوا ہے۔اورانتظامیہ کی زیادتی کا اندازہ ایک عام آدمی ہی درج ذیل حالیہ ریٹس سے لگا سکتا ہے۔ایل پی جی کی قیمت سکردو میں11.8kg 1800/= روپے، گلگت11.8kg 1720/= روپے جبکہ ہنزہ میں11.8KGگیس کی قیمت 650/= 1 روپے مقرر کیا ہے۔انتظامیہ کی ملی بھگت سے بنائی گئی کمیٹی کو بھی ہنزہ نگر ایل پی جی ایسوسی ایشن نے اپنی گزارشات پیش کیں لیکن اس نے بھی وہی کرکے دکھایا جو انتظامیہ نے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے مخصوص ٹرکوں کو بازار میں دن کو داخلہ کا خصوصی اجازت نامہ دیا جبکہ گیس کی ٹرکوں کو 4 بجے سے پہلے داخلہ سے روک دیا گیااوربھاری جرمانہ بھی کیا گیا۔ جب تک انتظامیہ کی طرف سے ہنزہ نگر ایل پی جی ایسوسی ایشن کو کوئی واضح اور مثبت لائحہ عمل نہیں دیا جاتا تب تک یہ ہڑتال جاری رہے گا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button