گلگت بلتستان

وادی یاسین میں سیلاب کی تباہ کاریاں، سڑکوں کو شدید نقصان

Yasin Floods
یاسین(معراج عبا سی) یاسین کے مختلف نالہ جات میں سیلاب اورطغیانی نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تبا ہی مچا دی۔سندی میں اسمبر نالہ میں طغیانی کے باعث سندی اور برکلتی کے درمیان معلق پل دریائی پانی کی نظر ہو گیا جبکہ شامن اور ڈنڈکھل نامی گاؤں میں دریائی پانی آبادی میں داخل ہونے کے باعث 7رہائشی مکانات سمیت ہزاروں کنال اراضی سینکڑوں درخت اور دیگر املاک بھی سیلاب کی نظر ہو گیا جبکہ تھوئی میں بھی ایک رابطہ پل سمیت واٹر چینل تباہ ہو گیا ہے ۔جگہ جگہ پلوں اور سٹرکوں کی بندش سے یاسین کے متعدد علاقوں کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے ۔ادھر سیلی ہرنگ پاور ہاؤس کا چینل بھی سیلاب اور طغیانی کے باعث تباہ ہونے سے گزشتہ روز سے یاسین میں بجلی کی سپلائی معطل ہو چکی ہے ۔علاقے میں اس قدر تشویشناک صورتحال پیدا ہونے کے باعث عوام سخت مشکلات اور پریشانی سے دور چار ہو گئے ہیں لیکن امدادی کاروائیوں کے لئے تا حال حکومت اور امدادی اداروں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جبکہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سندی میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button