گلگت بلتستان

ڈگری کالج سکوار گلگت میں تعمیراتی کام سست روی کا شکار

گلگت (پ ر) زیر تعمیر ڈگری کالج سکوار گلگت کا تعمیراتی کام انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ وزیر تعلیم ، وزیر تعمیرات ، چیف سیکریٹری ، سیکریٹری ورکس ، سیکریٹری تعلیم ،چیف انجینئر اور ایکس ای این سے خصوصی اپیل کی جا تی ہے کہ مذکورہ کالج کے تعمیر ی کام میں تاخیر ی حربے استعمال کرنے کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور رواں سال کے اگست کے آخر تک کالج کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔ کیونکہ موجودہ کالج سے نکلنے کے لئے کورٹ سے نوٹس ملا ہے۔ لہذا طلباء کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کے لئے اس جانب مخلصانہ توجہ دینے اور ٹھکیدار کو تعمیراتی کام تیز کرنے کے لئے ہدایت کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر محمد زمان نے زیر تعمیر کالج کا دورہ کرنے کے بعد کیا ۔ اس دورے میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز ڈاکٹر میر احمد جان ، پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر سرباز خان ، کالج کے فکلٹی ممبرز اور محکمہ تعلیم کے سائٹ انجینئر خان بہادر شامل تھے ۔ اس موقع پر مذکورہ احباب نے کہا کہ زیر تعمیر کالج کے لئے واٹر سپلائی سکیم دی جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں محکمہ تعلیم کے سینئر انجینئر شفا علی سے بھی اپیل کی کہ وہ زیر تعلیم کالج کے سائٹ کا دورہ کر کے تعمیراتی کام کو تیز کروانے اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button