گلگت بلتستان

گور نر میر غضنفر علی خان سے گور نر پنجاب کی ملاقات

لاہور (پ ر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے آج گورنر ہاؤس لاہور میں گلگت بلتستان کے گور نر میر غضنفر علی خاں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان، سیاسی صورتحال اوربالخصوص گلگت بلتستان کے حوالے سے مختلف امور پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی موجودہ حکومت کی سیاست کا مقصد ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لئے ملک کے طول و عرض میں بڑے بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بھی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور انرجی سمیت تمام بحرانوں کو یقینی طور پر ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔

اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خاں نے ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دُنیا کہ یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب کو گلگت بلتستان دورے کی دعوت بھی دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button