گلگت بلتستان

بارہ مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی، پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کاگلگت میں احتجاجی دھرنا

گلگت( مون شیرین) پی ٹی ڈی سی کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا مظاہرین نے گلگت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پر ایم ڈی پی ٹی ڈی سے میر شاہ جہاں کیتھراں کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی ہے جس کے باعث غریب ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور کئی دفعہ اپیل کرنے کے باوجود ہماری شنوائی نہیں و رہی ہے  اس سے پہلے بھی کئی بار احتجاج کیا تھا مگر ہماری مطالبات کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔  مظاہرین نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے ہمارا حتجاج جاری رکھے گا۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ 2010 میں پی ٹی ڈی سی میں ملازمین کی تعداد 337 تھی مگر جب سے موجودہ ایم ڈی نے چارج سنھبانے کے بعد جعلی اور مند پسند بھرتیوں کا سلسلہ جاری شروع کیا اور آج تعداد 1500 تک پہنچ چکی ہے۔جو کہ ادارے پر ایک اضافی بوجھ ہونے کے ساتھ غیر قانونی اقدام ہے۔جس کی وجہ سے ادارے بد حالی کا شکار ہوچکی ہے اور ایک سال سے ہمیں تنخواہ نہیں مل رہی ہے ۔ اُنہوں نے صدر پاکتسان اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کیا ہے کہا ایم ڈی کے پوسٹ پر برجمان میر شاہ جہان کیھتراں  کو فارغ کر کے کسی اہل اور ادارے سے مخلص شخص کو ایم ڈی تعنیات کیا جائے اور اقرباء پروری اور ذاتی رشتہ داروں کو پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی دلانے کا نوٹس لے کر غیر قانونی بھرتی ہونے ملازمین کو فوری فارغ کرے اور ادارے کو مذید تباہی سے بچایا جائے۔ اور ملازمین کو ایک سال سے روکی ہوئی تنخواہ دلایا جائے مظاہرین نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات  حل نہیں ہوتے احتجاج جاری رکھے گا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button