گلگت بلتستان

ہنزہ: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شٹر ڈوان ہٹرتال، ایک ہفتے کا الٹی میٹم

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر ہنزہ کے آل پارٹیز کے اعلان پر شٹر ڈوان ہٹرتال کیا گیا جس میں سنٹر ہنزہ میں کارباری مراکز 12بجے تک بند رہی۔ ایک قرداد کے ذریعے آل پارٹیز ہنزہ کے کوآرڈینٹر دیناد خان اور جنرل سیکرٹری چلس خان نے اعلا میہ میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک ہفتے کے اندر تھرمل ڈیزل جنیرٹر کو آن کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں کہا کہ بااثر شخصیات کو محکمہ برقیات کے حکام نے اسپیشل لائینوں سے نواز ہ ہے جنہں فوری طور پر ختم کیا جائے اور سرکاری دفاتر میں بھاری برقی آلات کے استعمال کو بند کر وایا جائے تاکہ عوام کو منصفانہ بجلی ملے۔ ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیدنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر التوہ شدہ بجلی کے منصوبے اور دیگر ٹینڈر شدہ منصوبوں پر فوری کام کروایا جائے تاکہ ایک سے دو سالو ں کے اند ر ہائیڈل پاور سے عوام کو بجلی فراہم ہو سکے۔ جبکہ ہنزہ میں بجلی کی ٹرانسمیشن اور گھریلو لائینوں کی ترسیل جو انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہے کی فل الفور مرمت کی جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیدا نہ ہوسکے۔

أل پارٹیز ہنزہ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مندرجہ بالا مطالبہ کو ایک ہفتے کے اندر اند ر حل کیا جائے بصورت دیگر نہ صرف شٹر ڈوان ہٹرتال بلکہ پہیہ جام اور عوام کےسمندر کو بھی سٹرکوں پر لانے پرمجبور ہو جائنگے اس کا تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہو گی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے اعلان کردہ تھرمل جنریٹر سے متعلق محکمہ برقیات ہنزہ ، میڈیا، ایس پی ہنزہ اور پارٹی کاکنوں کو بریفینگ دے رہے ہیںَ
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے اعلان کردہ تھرمل جنریٹر سے متعلق محکمہ برقیات ہنزہ ، میڈیا، ایس پی ہنزہ اور پارٹی کاکنوں کو بریفینگ دے رہے ہیںَ

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جاوید اقبال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے اعلان شدہ تھرمل ون میگاواٹ جنریٹر 24دسمبرکو ہنزہ پہنچ چکی ہے اور انشاللہ محکمہ برقیات ہنزہ اس کی فیٹکنگ کرکے آن کر یگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں کی ہٹرتال چند موقع پرست اور مفاد پرست گروہ کا تھا جن میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک دو ٹھیکدار موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور اقتدار میں حسن آباد میں نصب شدہ ون میگاواٹ تھر مل جنریٹر خراب کرکے ابھی تک زیر مرمت ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں برسرااقتدارآکر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن نے ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی عذاب کو دیکھ کر عوام کے لئے ون میگا واٹ تھرمل جنریٹر فراہم کیا ہے۔ سال شروع ہونے سے پہلے آن کرکے عوام کو بجلی فراہم کردینگے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جاوید اقبال نے مزید کہا کہ اگر بجلی کے خاطر ہٹرتال کرنا تھا توانتخابات سے قبل ہٹرتال کرنا تھا اپنی ہی دورقتدار میں تب بھی ہنزہ میں بجلی کی لودڈ شیڈنگ تھی جب گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آئی اور عوام کی مشکلات کا خاتمہ کرنے کے لئے نہ صرف تھرمل جنریٹر دیا بلکہ ہنزہ نگر کو الگ الگ اضلاع، مارچ کے بعد ہنزہ میں خصوصاً خواتین کے لئے قراقرم یورنیورسٹی کا کیمپس کے کلاسیسں شروع ہو نگے۔ اسکے علاوہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عطا آباد جھیل پر 27میگاواٹ پاور منصوبے کا بھی اعلان ہو چکا ہے انشاللہ بہت جلد اس پر بھی عملدآمد ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن صرف سیاسی اعلا نات کے حد تک نہیں بلکہ عملی کام کرنے والی جماعت ہے۔ گزشتہ روز کی ہٹرتال صرف اور صرف سیاسی دکان چمکانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا ،محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے ایگزیکٹو انجنیئر کریم خان اور ان کے عملے نے میڈیا اورپاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے عہداداران ، قائم مقام ایس پی ہنزہ سید الیاس خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے اعلان کردہ تھرمل جنریٹر محکمہ کو موصول ہو چکی ہے اور اس کی فیٹنگ جاری ہے۔ انشاللہ 28 جنوری سے قبل ہی جنریٹر کو آن کر کے عوام کو بجلی فراہم کی جائے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ تھر مل جنریٹر کی استعمال کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک کمی ہو گی۔
کیپشن۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button