لاہور میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کا سانحہ نانگا پربت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور (پ۔ر) گللگت بلتستان سے تعلق رکھتے والے کثیرتعداد میں طلباء طالبات نے نانگا پربت کے سانحہ اور گللگت بلتستان میں ہونے والی دہشت گردی کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج کیا جس میں شمع روشن کرکے مقتلوں کے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اورگللگت بلتستان اور امن وامان کے قیام کے لیے دُعا گزاری کی مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلبا اور طالبات نے اپنے خیالات کا اظہارکیا، آفاق بالاور ، مہتاب ستون ،راجہ ریاض،سمیرہ عنایت ،کریشمہ،اور دیگر طلباء رہنماء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نانگا پربت اور گللگت بلتستان میں ہونے والی دہشت گردی خصوصاً سیاحوں کے قتل کو حکومت کی نااہلی اور ناقص سیکورٹی انتظامات کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے طلباء کاکہنا تھا کہ گللگت بلتستان کی عوام نے ہمیشہ امن وامان کا درس دیا ہے اور سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں یہ بیرونی عناصر ہیں جو گللگت بلتستان کے امن وامان کو خراب کر رہے ہیں آخر میں طلباء نے مقتول کے لیے فاتحہ خوانی کی اور متفقہ طور پر اس دہشت گردی کی پُر زور مذمت کی ۔ طلباء نے UN سے اپیل کی کہ اس دہشت گردی کا نوٹس لیں اور انسان دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔