گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے ملازمین کی 25فیصد خصوصی تنخواہ کا مسئلہ جلد حل کیاجائے، برجیس طاہر

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان کے ملازمین کی 25فیصد  خصوصی تنخواہ کا مسئلہ جلد حل کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے آل ایمپلائز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کے عہدیداروں سے ایک ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری برائے گلگت بلتستان شاہد اللہ بیگ ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمان بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر نے وفاقی سیکریٹری اور چیف سیکریٹری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے 25 فیصد خصوصی تنخواہ کے مسئلہ کی جانچ پڑتال کرنے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے پر زور دیا۔آل ایمپلائز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے وفد کی نمائندگی صدر حاجی شاہد حسین نے کی۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ملاقات کے لئے وقت دینے اور مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کروانے پر وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button