عوامی مسائل

طورمک روندو میں‌ نالے کا رُخ تبدیل، فش فارم اور مسجد میں‌ پانی داخل، گنجی بالا بھی غیر محفوظ

روندو(خبر نگار خصوصی ) طورمک کے علاقے پاک چشمہ میں نالے کا رخ تبدیل ہونے سے سیلاب کا پانی آبادی میں داخل ہو نا شروع ہو گیا ۔ آبادی کے کنارے مقامی آبادی کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا گیا فش فارم، اور مسجد میں پانی داخل ہوگیا ، قریبی گھرں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے نالے کا رخ آبادی کی طرف مڑنے کی وجہ سے سینکڑوں درختان اور کئی کنال اراضی زیر آب آگئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالے کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے عوام کے گھروں کو شدید خطرات لا حق ہوگئے ہیں لوگوں کی زندگی غیر محفوظ ہو گئی ہیں رات کو گھروں میں سونے سے خوف کھا جاتے ہیں کہ کہیں سیلاب کا پانی کہیں گھروں میں داخل نہ ہوں انھوں اعلی حکا م سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی آبادی کو بچانے کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں

اُدھر گنجی بالا میں حفاظتی بند نہ ہونے کی وجہ سے 70گھرانوں پر مشتمل علاقہ غیر محفوظ ہو گیا ہے، 2010کے سیلاب کے کٹاو کی وجہ سے گنجی بالا کا نالہ آبادی کے لئے انتہائی خطرناک بنا ہوا ہے پہاڑوں پر معمولی بار ش سے نالے میں پانی کا بہاو بڑھ جاتا ہے اور نالے کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے آبادی میں پانی داخل ہو نے کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔

گنجی ایکشن کمیٹی کے ممبران جن میں محمد ولی ، غلام اکبر ، محمد نور، امیر خان، محمد شفا، محمد خان اور امیر خان نے کہا کہ اس مسئلے کے حوالے سے اے سی روندو ، ڈی سی سکر دو اور دیگر متعلقہ حکام کو کئی بار آگاہ کیا تھا تا ہم ابھی تک نالے میں بند تعمیر کر نے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ گنجی بالا کے نالے میں حفاظتی بند تعمیر کر نے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button