گلگت بلتستان

ہلال احمر پاکستان کے چیرمین کا دورہ گلگت بلتستان مکمل

گلگت(پ ر) ہلال احمر پاکستان کے چیرمین جنرل (ر) چودھری محمد نواز خان گلگت بلتستان کا ایک ہفتے کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ہلال احمر گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق چیرمین ہلال احمر پاکستان کا گلگت بلتستان کا دورہ خطے میں قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں اور ہلال احمر کے زیر نگرانی چلنے والے عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کا جائزہ لینا تھا ۔ترجمان کے مطابق اپنے دورے کے دوان ہلال احمر کے چیرمینجنرل(ر) محمد نواز نے اپنی پہلی فرصت میں چیرمینہلال احمر گلگت بلتستان آصف حسین وائس چیرمین امداد علی اور منیجنگ کمیٹی کے رکن حاجی محمد اقبال کے ہمراہ سکردو کے علاقے حوتو پکورہ میں دریائے سندھ کی کٹاؤ سے متاثر ہ علاقے کا دورہ کیا۔اس دوران متاثرہ علاقے میں چیرمینہلال احمر نے فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل حافظ محمد مسرور سے ملاقات کی اور انہیں حوتو کے متاثرین کے لئے ہلال احمر کی جانب سے امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔بعد ازاں چیرمین ہلال احمر پاکستان نے شگر ،سدپارہ ڈیم اور مضافاتی علاقوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا ۔سکردو کے ایک مقامی ہوٹل میں ہلال احمر گلگت بلتستان کے زیر اہتمام رضاکاروں کے منعقدہ برانج ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم (BDRT) ٹرینگ کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) محمد نواز نے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ ہلال احمر کی جانب سے امن کے سفیر کی حیثیت سے علاقے میں امن و امان ،اتحاد و بھائی چارگی اور انسانی اقدار کو فروغ دینے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔اپنے دورے کے دوران چےئرمین ہلال احمر نے گلگت میں ہلال احمر کے صوبائی ہیڈ کواٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پر ہلال احمر گلگت بلتستان کے چیرمینآصف حسین نے انہیں ہلال احمر گلگت بلتستان کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔بعد ازاں انہو ں نے گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شا ہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور گورنر سے ہلا ل احمر گلگت بلتستان برانج کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے تعاؤن کی اپیل کی جس پر گورنر نے گلگت بلتستان کے لئے ہلال احمر کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرائی ۔چےئرمین ہلال احمر نے اس دوران عطا آباد جھیل اور ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا ۔

گلگت(پ ر)ہلال احمر گلگت بلتستان کے وائس چیرمین ریٹائر کنزر ویٹر امداد علی کی ہلال احمر گلگت بلتستان کے لئے نا قابل فراموش سماجی خدمات کے اعتراف میں ہلال احمر پاکستان کے چیرمین جنرل(ر) چودھری محمد نواز خان کی جانب سے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔یہ ایوارڈ گزشتہ دنوں ہلال احمر پاکستان کے چیرمین نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر ہلال احمر کے صوبائی ہیڈ کواٹر میں امداد علی کے حوالے کر دیا ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل (ر) چودھری محمد نوا ز خان نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان امداد علی کی فلاحی سماجی و انسانی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ ایوارڈ ان کی ان خدمات کے لائق نہیں تا ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سر شار افراد کی حوصلہ افزائی ہم سب پر فرض ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وہ ہلال احمر گلگت بلتستان برانج کے قیام سے اب تک ادارے کو مضبوط و مستحکم کرنے کے حوالے سے امداد علی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائینگے۔اس موقع پر وائس چیرمین امداد علی نے خصوصی ایوارڈ سے نوازنے پر چیرمین ہلال احمر پاکستان جنرل (ر) محمد نواز خان اور چیرمین ہلال احمر گلگت بلتستان آصف حسین کا شکریہ ادا کیا۔

PRCS (1) PRCS (2) PRCS (3)

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button