گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں یونیورسل برتھ رجسٹریشن پروگرام کی کارکردگی پر اظہار اطمنان
گلگت(نمائندہ خصوصی) حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے چلنے والے پروگرام یونیورسل برتھ رجسٹریشن کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پلان انٹرنیشنل پاکستان کے کنٹری منیجر آپریشن عمران شامی اور کنٹری منیجر ایڈوکیسی سید صفدر رضا کا دورہ گلگت بلتستان اے کے آر ایس پی آفس گلگت میں انہیں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیدی گئی ۔جس میں پروگرام منیجر تسلیم ،کوارڈنیٹر پلان پاکستان جی بی زیب عالم و دیگر بھی شریک ہوئے ۔جس میں پراجیکٹ منیجر رخسانہ عطا نے اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے ذمہ داران کو آگاہ کیا ۔پلان انٹرنیشنل پاکستان کے عمران شامی اور سید صفدر رضا نے پراجیکٹ کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید تیزی لانے پر زور دیا ۔بعدازاں پوری ٹیم نے بلدیہ گلگت کا دورہ کیا جہاں برتھ رجسٹریشن کے حوالے سے چیف آفیسر بلدیہ جاوید اقبال نے بریفنگ دی ۔اس دوران عمران شامی نے کہا کہ یہ عوامی اہمیت کا مسئلہ ہے یہ خدمت بھی عبادت ہے لہذا اس کمپوٹرائزڈ سرٹیفکیشن کے اجراء کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔بعدازاں پلان انٹرنیشنل پاکستان اور یونیورسیل برتھ رجسٹریشن جی بی کی ٹیم نے نومل اور رحیم آباد یونین کونسل کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور یونین کونسل کے سیکریٹریز نے تمام ذمہ داران کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جنہیں انہوں نے بروقت حل کرانے کی یقین دہانی کرادی ۔یونین کونسل سیکریٹریز سے بات چیت کرتے ہوئے کنٹری منیجر آپریشن عمران شامی اور کنٹری منیجر ایڈوکیسی سید صفدر رضا نے کہا کہ کسی بھی بچے کا پہلا حق اس کا شناخت ہے ۔لہذا پیدائشی سرٹیفکیٹ سے ہی ایک بچہ ملک کا شہری بن سکتا ہے کوشش کی جائے کہ گلگت بلتستان کے ہر شہری کو اسکو گھر کے دہلیز پر کمپوٹرائز ڈ پیدائشی سرٹیفکیس مل سکیں ۔