موسم

اسکردو: مڈل سکو ل بلغار کی چھت گر نے کی اطلاع ہے، چھٹیوں کی وجہ سے کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا- رکن جی بی کو نسل سلطان علی خان

گلگت ( پ ر) رکن جی بی کو نسل سلطان علی خان نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت اپنی تمام تر توانا ئیاں عوام کو سہو لیات فراہم کر نے کیلئے صرف کررہی ہے ۔ حا لیہ بر فباری سے ہو نے وا لے نقصانا ت کے ازالہ کیلئے اقدا ما ت کررہی ہے ، ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ، متا ثرہ جگہوں پر امدادی کا م شروع کررہے ہیں ،ضلع بھر سے کسی قسم کی جا نی نقصان کی اطلا ع نہیں ہے ،مڈل سکو ل بلغار کی چھت گر نے کی اطلاع ہے ، سکو ل میں موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا ، چھت کی بلیاں کمزورتھیں جو برف کا بو جھ برداشت نہیں کر سکے،ضلع بھر میں خوراک او ر ادویا ت کی کو ئی کمی نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تمام محکموں کو ہدایت دی گئیں ہے کہ وہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کر ے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button