گلگت بلتستان
میں گورنر کا امید وار نہیں ہوں ۔ڈاکڑ شیر بہادر انجم
گلگت (پریس ریلیز) ڈاکڑ شیر بہادر انجم نے کہا ہے کہ وہ گورنر کے امید وار نہیں ہیں بلکہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور قائد گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا ادنی سا جماعتی سپاہی ہے. پاکستان مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈاکڑ شیر بہادر انجم نے ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکڑیڑیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت میں گلگت بلتستان کے رہنماوٗں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا. ،ڈاکڑ شیر بہادر انجم نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کے کسی وزیر ،مشیر یا پیپلز پارٹی کے عہددار سے نہیں ملا ،بلکہ صوبائی وزیر اعلی سے لیکر یہاں کے وزیروں اور مشیروں کی ٹیم خود مجھ سے ملے آئی ،اور لاڈ نظیر سے بھی ملاقات کی درخواست کرتے رہے،ڈاکڑ انجم نے کہا کہ میں پیدائشی مسلم لیگی ہوں اور گلگت بلتستان کا بیٹا ہوں ،انہوں نے کہا کہ میا ں محمد نواز شریف نے مجھے لندن میں سینئر نائب صدر کا عہدہ دیا ہے،جبکہ وزیر اعظم اور پاکستان کی پوری وفاقی ٹیم گلگت بلتستان مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرحمن کی قائدانہ صلاہیتوں کی متعارف ہے،جہاں تک گورنر کا معاملہ ہے اس کا فیصلہ میاں محمد نواز شریف نے حافظ حفیظ الرحمن کی مشاورت کو حتمی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت کی مرید ہے،اور یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ حافظ حفیظ الرحمن قومی سطح کے سیاسی صلاحتیوں کا حامی لیڈر ہے۔ڈاکڑ انجم نے کہا کہ میں بھی دیگر کارکنوں کی طرح مسلم لیگ (ن) کے نظم ضبط کا پابند ہوں ،انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف حافظ حفیظ الرحمن اور پارٹی کے دیگر رہنماوں سے مشاورت کے لئے آئندہ ہفتے گلگت کا دورہ کرنے والے ہیں ،جس میں گلگت بلتستان کے سیاسی سماجی اور معاشی معملات پر مشاورت ہوگی ،اسی دورے میں میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ کے رہنماوں اور کارکنوں کی مشاورت سے گورنر کا فیصلہ کریں گے یہ فیصلہ ہم سب کا متفقہ فیصلہ ہوگا ،میں مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان سے بیجھی گئی گورنر کے امید وارں کا سیاسی اور جماعتی اہلیت ،صلاحیت اور قابلیت کا متعرف ہوں اور ہر فورم پر میری مدد ان امید واروں کو حاصل ہے ،جبکی فیصلہ قائد جماعت کریں گے،ڈاکڑ انجم نے کہا کہ میں صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہوا ہوں کیونکہ اس حکومت کی نااہلیت اور بدعنونی کے ثبوت منظر عام ہیں اس سلسلے میں میں مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے موقف کی حمایت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اخبارات میں چھپنے والی گذشتہ خبریں سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کی گئی ہیں میں کسی بھی طرح نااہل اور بدعنون گورنیس کی حمایت میں بیان نہیں دے سکتا۔
respected pamir time admin i dont agree with
this statment please can you ask dr anjum about this statment if you want more detail call me on 03329992212 please dont publish one sided story which is defaming the strongest candidate of governor and dr anjum is still candidate of governor
Dear Kjhgfd
We received the entire text of this news in the form of a press release from mediacellpmlngb@gmail.com, which is the official email ID of PMLNGB. If Dr. Anjum has an alternate view it can be emailed on pamir.times@gmail.com. We are duty-bound to publish/post his views.