گلگت بلتستان
سانحہ پشاور کیخلاف گلگت میں مسیحی برادری اور سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ
گلگت( مون شیرین) سانحہ پشاور کے خلاف گلگت میں میسحی برادری اور سول سوسائیٹی نے احتجاج کیا۔ مطاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے دہشتگردی کے خلاف نعرہ بازی کئے احتجاجی مطاہرین یادگار چوک سے شروع ہوئی۔ مطاہرین ڈی سی آفس کے سامنے ایڈشینل ڈپٹی کمشنر محمد طارق کو یادداشت پیش کی اور مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
مطاہرین نے کہا کہ عسیائی بھی اس ملک کے وفادار شہری میں ہیں اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ اقلیتوں کی تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔ ایڈشینل ڈی سی نے احتجاجی مظاہرین کو یقین دلایا کہ حکومت اقلیتوں کی تحفظ کو کوئی کیسر نہیں چھوڑے گا۔ مظاہرین ڈی سی آفس سے ریلی کی شہر کے مرکزی چوک نسیم سینما چوک پنہچ کر پرامن طور پر اختتام پزیر ہوئی۔