کھیل

گلگت میں جوش گیمز کے مقابلے جاری

گلگت ( پ ر) آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام جوش گیمز2013 کے سلسلے میں مختلف میچ کھیلے گئے۔ اتوار کے روزاتھیٹکس کے مقابلے منعقد ہوئے۔ جس میں سو میٹر، دو سو مٹیر، چار سو میٹر اور پانچ ہزار مٹیر شامل تھے، سو میٹر دوڈ انڈ ر 16میں سانجد اسلام پہلی ، ولی احمد نے دوسری اور تیسری سیلم اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ 16 سال سے اوپر محبوب خان پہلی، نعمت خان دوسری اور جانزیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسو میٹر دوڈ میں انڈر 16 میں ساجد خان پہلی، نور احمد دوسری اور شیعب احمد تیسری نمبر پر آئے۔ 16 سال سے اوپر دو سو میٹر دوڈ میں مراد بیگ اول ، عمران خان دوم اور علاوہ الدین نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ چار سو میٹر دوڈانڈر 16 میں وجاہت علی پہلی، وسیم اللہ دوسری اور رحمت حسین نے تیسری جبکہ 16 سال سے اوپرمیں مبارک حسین اول، حسینن عالم دوم اور گری خان نی سوم نمبر حاصل کی۔ پندرہ سو میٹر دوڈ میں پر ویز جلال نے اول ، سید علی دوم اور سوم نمبر پر محمد سیلم خان آئے۔
پانچ ہزار میٹر دوڈ میں شرباز نے پہلی، شاہد علی دوسری پوزیشن حاصل کی۔ شارٹ پوٹ میچ میں عرفان نے فسٹ ، عارف سکینڈ اور فرحان نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ انڈ ر16 میں نومان کامیاب ہوئے۔ لانگ جمپ 16 سال سے اوپر میچ میں ذیشان مرتغیٰ کامیاب ہوئے۔ جبکہ اس میچ میں انڈر16 کے میچ میں کاشف آمان نے پوزیشن حاصل کی، بیڈ مینٹن انڈر 16 کے میچ میں کومل کامیاب ہوئے۔ ٹیبل ٹینس میں علی آمان کامیاب قرار پائے۔ انڈر 16ٹیبل ٹینس کے میچ میں عینی اور ذالقرننن نے اپنے نام کیا۔ بیڈ مینٹن 16 سال سے اوپر میچ میں شہزاد اور رضوان کامیاب قرار پائے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button