گلگت بلتستان

تنخواہوں کی عدم ادایئگی کے خلاف محکمہ برقیات کے سینکڑوں ملازمین کا احتجاجی دھرنا، بجلی بند کرنے کی دھمکی

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گلگت (مون سشیرین) محکمہ برقیات کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مطاہرین نےہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے .
مظاہرین نے اپنے مطالبات کے لئےگھڑی باغ میں دو گنٹھے تک احتجاجی مظاہرہ کیا. ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث اُن کے گھر میں فاقے کی نوبت پہنچ چکی ہے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے اُن کے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اُن کے بچے تعلیم سے محروم ہوتے جارہے ہیں. انہوں نہ دھمکی دی کہ اگر صوبائی حکومت نے تنخواہوں کی ادئیگی نہیں کی تو وہ مکمل  طور پر تمام اضلاع میں ہڑتال کرینگے اور بجلی کی ترسیل بند کریں گے۔
 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button