چترال

چترال میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا کنوینشن

چترال(گل حماد فاروقی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا ٹاؤن ہال چترال میں ایک کنونشن منعقد ہوا۔ اس موقع پر کوہاٹ سے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی مہمان حصوصی تھے۔ پی ٹی آئی کارکنوں اور کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ روایتی سیاست کو ترک کرے اور عوام کی خدمت پر توجہ دے اور اسے یقینی بنائے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کا نعرہ ہے کہ ہم ا؛نصاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ دنیا بھر میں امن اور مہمان نوازی کیلئے مشہور ہیں اور ہم چترال کو بہت بڑا تحفہ دینے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سے کاروباری طبقے کا ایک وفد آنے والا ہے جو خیبر پحتون خواہ کے نو ضلعوں میں کام شروع کریں گے جن میں چترال سر فہرست ہے ترکی کے لوگوں کے ساتھ یہاں کے لوگوں کا رابطہ بحال ہوگا اور دو کھرب امریکی ڈالر سے چترال، سوات اور کوہستان میں پن بجلی گھر تعمیر کرکے نہ صرف ملک میں بجلی کی بحران کا حاتمہ کریں گے بلکہ ہم پڑوسی ممال کو بھی بجلی دیے سکیں گے جس سے یہاں ایک انقلاب برپا ہوگا اور لوگوں کی معیشت نہایت بہتر ہوگی جس کی رائلٹی مقامی لوگوں کو ملے گی۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ لوگوں کے پاس جائے ان سے ملے اور آپس میں بھی لازمی رابطہ رکھیں کیونکہ مجھے پارٹی کے اندر رابطہ کاری کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ اس موقع پر چند کارکنوں نے گلے شکوے بھی کئے کہ ضلعی کابینہ ان کو اعتماد میں نہیں لیتے اور بعض سینئر سیاستدان جو پارٹی میں شامل ہوئے ان کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے۔ شہریار خان افریدی نے سختی سے کہا کہ ہم سب کا عزت کرنے والے لوگ ہیں انہوں نے چترال کے عوام کو یاد دلایا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرے کہ رات کو سکون سے سے سوتے ہیں اور دن کو نہایت چین سے اور پر امن ماحول میں اپنا کاروبار کرتے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں جب بندہ صبح گھر سے نکلتا ہے تو اس کو یقین نہیں آتا کہ وہ زندہ سلامت گھر لوٹے گا بھی کہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ چترال میں حالیہ پولیس بھرتی میں رشوت لی گئی ہے اور بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ تین تین لاکھ روپے تک لیا گیا ہے جس کا میں تحقیات کراؤں گا اور ذمہ دار پولیس افسران کے حلاف سخت ترین کاروای ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بورٹ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا ریجنل آفس بہت جلد کام شروع کرے گا جو یہاں کے طلباء طالبات کا 95 فی صد مسئلہ حل ہوگا۔
شہریار افریدی نے کہا کہ ہم بہت جلد سکول اور ہسپتالوں میں آزاد مانیٹرنگ ٹیم کو تعینات کریں گے جو سکولوں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی حاضری کو یقینی بنائے گے اور ان سے کام لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریوینیو محکمہ سے رشوت کا نام حتم کردیا اور اب کوئی پٹواری کسی سے رشوت نہیں لے سکتا۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج قبائلی علاقوں میں ڈراؤن حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد چترال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور لوگوں کی معیار زندگی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ کنونشن میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلعی صدر عبد الطیف اور جنرل سیکرٹری رحمت غازی (سیکرٹری ریٹائرڈ) کے علاوہ دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button