صحت

ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے محکمے کو اپ گریڈ کرکے دیگر صوبوں کی طرز پر ڈرگ کنٹرول اتھارٹی بنایاجائے۔ امجد ایڈووکیٹ

گلگت(نامہ نگار خصوصی) موجودہ حکومت کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث سرکاری ادارے عوامی اُمنگوں کے مطابق کام کرنے سے قاصر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے کیا ہے۔ اُنہوں نے کہاہے کہ مسلم لیگ کی صوبائی حکومت اسمبلی سے قراردادیں تو پاس کراتی ہے مگر عمل نہیں ہوتا ہے۔ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے محکمے کو آپ گریڈ کرکے دیگر صوبوں کی طرز پر ڈرگ کنٹرول اتھارٹی بنانے اورچیف انسپکٹر ڈرگز/ سیکریٹری کوالٹی کنٹرول ڈرگز بی پی ایس ۔19کو آپ گریڈ کرکے وفاقی اور دیگر صوبوں کی طرز پر چیف ڈرگ کنٹرولر بی ایس ۔20 کرنے کیلئے قانون ساز اسمبلی سے قرار داد پاس کرکے کیس کو وفاق کو توبھیج دیا گیا مگرحکومت کی عدم دلچسپی سے کیس سرد خانے کے نذر ہے۔امجد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان ڈرگ کنڑول ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی تسلی بخش ہے جس وجہ سے غیر قانونی طریقے سے ممنوعہ اور مضر صحت ادویات کی خرید و فروخت کے ذریعے انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت دشمنوں کو ناکامی ہوئی ہے۔حکومت قانون ساز اسمبلی سے پاس کردہ قرارد اد کی روشنی میں ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے چلائے گئے کیسز کی پیروی کرکے محکمے کو آپ گریڈ کرنے اور فعال بنانے کے لئے کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے کہاہے کہ ڈرگ انسپکٹرز کو مستقل کرکے تمام اضلاع کے لئے مناسب عملہ اور وسائل کی فراہمی کو بھی یقینی بنا یاجائے تاکہ ڈرگ کنڑول ایڈمنسڑیشن عوامی توقعات کے مطابق کام کرسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button