گلگت بلتستان

لاہور میں گلگت بلتستان یوتھ کانگریس کی بنیاد رکھی گئی، راجہ ریاض صدر منتخب

لاہور (پ ر )  صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور میں مقیم گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات نے ملکر گلگت بلتستان یوتھ کانگریس کی بنیاد رکھی۔ پروگرام گلگت بلتستان یوتھ کانگریس کے آفس DHA میں انعقاد پایا اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جس میں چیئر مین کے لیے راجہ ریاض کا انتخاب ہوا، سینئر وائس چیئر مین آفاق بالاور ، صدر سمیرہ عنایت ، نائب صدر حسین احمد، جنرل سیکرٹری شفیع رحمت، اور انفارمیشن سیکرٹری فائزہ رشید کو مقرر کیا گیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ گلگت بلتستان یوتھ کانگریس طلباء و طالبات کی واحد جماعت ہو گی جو گلگت بلتستان کی نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاسی اور اقتصادی حالات پر بھی کڑی نظر رکھنا طلباء و طالبات کا فرض ہے۔ آفاق بالاور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ GBYC نوجوانوں کی تعمیر و ترقی میں سنگِ میل کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ نیز بہت جلد انٹرنیشنل سطح پر یوتھ کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا ۔ سمیرہ عنایت نے GBYC کے اغراض و مقاصد پیش کیے اور دیگر نوجوانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور GBYC کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا آخر میں کلچرل رقص کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button