خبریں

دہشتگردانہ واقعات جیالوں کے ولولے اور عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ پیپلز پارٹی دیامر

چلاس(مجیب الرحمان) دہشتگردانہ واقعات جیالوں کے ولولے اور عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔قربانیوں سے گھبرانے والے نہیں پیپلز پارٹی کی روایت ہی قربانی ہے۔عوام اور جمہوریت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔نہ ہی بزدلانہ کاروائیوں سے خوف زدہ ہونگے۔سانحہ کارساز دشمن کی بزدلی اور ناکامی کی علامت ہے جبکہ عظیم جیالوں کی فتح کا دن ہے۔سانحے میں شہید ہونے والے جیالے ہمارے ہیرو ہیں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی دیامر کے راہنماؤں سیف اللہ،سید امان بوٹو،نور محمد قریشی،محمد مصطفیٰ قریشی،عبدالوحید،قاسم شاہ،ادریس،و دیگر نے سانحہ کارساز کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان راہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہر دور میں پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی سازشیں ہوتی رہیں۔مگر جیالوں کے عزم اور قربانی کے جذبے کی بدولت پارٹی ملک کے چپے چپے میں منظم اور فعال ہے۔بزدل دشمن نے محترمہ شہید کی پاکستان آمد کے موقعے پر انہیں نشانہ بنانے اور انہیں عوام سے دور کرنے کی ناکام کوشش کی۔مگر جراٗت مند جیالوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ثابت کر دکھایا کہ عوامی لیڈر کو عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا ہے۔قائدین نے عوام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ان کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔تقریب کے آخر میں سانحہ کارساز کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button