گلگت بلتستان
وادی ہنزہ کی سیاست میں ہلچل: امجد ایوب ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شامل ہو گیے
گلگت(مون شیرین) ہنزہ کی معروف سیاسی، سماجی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت، امجد ایوب، جو قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیرمین اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (پاٹو) کے صدر بھی ہیں، نے اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے. جمعرات کے روز انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ گلگت میں چیف آگنائزر پاکستان مسلم لیگ(ن) حافظ حفیط الرحمن سے ملاقات کے موقع پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر میں چیف آگنائزر پاکستان مسلم لیگ(ن) حافظ حفیط الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ ایک تعلیم یافتہ حلقہ ہے اور گلگت بلتستان ان سے بہت ساری چیزیں سیکھ سکتا ہے.ہنزہ نگر کے عوام نے گلگت بلتستان کی آزادی میں اانتہائی اہم کردار ادا کیا اور علاقے کا پاکستان سے الحاق بھی کیا، لیکن نئی نسل میں سیاسی شعور کی کمی کی وجہ سے یہ علاقہ بہت ساری مشکلات کا شکار ہے ۔ ہنزہ میں بجلی کی حالت یہ ہے کہ تین سے چار دنوں تک مسلسل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام الناس، بالخصوص طلبہ و طالبات، کو سخت مشکلات درپیش ہیں، جن کو حل کرنے کے لیے عوام کو سڑکوں پر آنا پڑ رہا ہے۔ مسگر (گوجال ) میں پاور ہاوس کی تعمیر کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ جسکا قصور وارحکومت اور سیاسی قائدین ہیں۔ اُنہوں نے کیا کہ جب تک سیاسی طور پر لوگ مضبوط ہونگے اُن کے مسائل حل نہیں ہونگے۔
اس موقع پر امجد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے اور اس کے اولین صدر سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوئم کی نسبت سے ہنزہ کے عوام مسلم لیگ سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔ ماضی میں اس حلقہ میں سیاسی شعور نہیں تھی لیکن اب ہم ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔انشااللہ ہم آپ کو نئی قیادت ، نیا جذبہ اور ہنزہ میں ایک نیا مسلم لیگ دیں گے۔ روایتی سیاست نہیں کرینگے. وثیرن کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ماضی میں سیاسی نمائیندوں نے ہنزہ نگر کو یکسر نظرانداز کیا ہوا تھا، اور اس وقت شدید لوڈشیڈنگ نے پوری وادی کو تاریکی میں ڈوبودیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ ایک سرحدی علاقہ ہے اور یہاں کے عوام نے رضاکارانہ طور پرسرحد کی حفاظت کا کام بھر پور طریقے سے سرانجام دیا ہے، اور اسلیے ہمسایہ ملک چین یہاں کے حالات سے مطمعن اور خوش ہے. حفیظ الرحمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوے امجد ایوب نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس حلقے کی ترقی اور مسلم لیگ (ن) کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کر یگا۔
تقر یب سے جان عالم صدر مسلم لیگ (ن) ہنزہ نگر۔ جنرل سیکرٹری قربان علی ، حیات بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور عمائدین ہنزہ کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ اس موقعے پر عرفان الله بیگ، فرہاد بیگ اور دوسرے معززین بھی موجود تھے.