گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے سلپی آرسی سی پل کا افتتاح کیا

غذر(محبت حسین دانش) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے سلپی آرسی سی پل کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ گلگت بلتستان اسمبلی اور کونسل کے ممبران کے علاوہ سرکاری افیسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کی ترقیاتی بجٹ کو 9ارب سے بڑھا کر 17ارب کردیا اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا گیا ہے۔ بجٹ کا ایک روپیہ بھی واپس نہیں کیا ۔ جس کی وجہ سے سلپی پل جیسے میگا منصوبے مقررہ وقت سے پہلے اور معیاری تعمیر ہورہے ہیں۔ یہ عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کے منتخب صوبائی حکومت نے علاقے سے کرپشن کا خاتمہ کرکے میرٹ کو یقینی بنایا ہے اور آئندہ سال گلگت بلتستان کی 18-19ارب روپے مل سکتے ہیں۔ اسی طرح ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقیاتی بجٹ کو 35ارب تک بڑھایا جائے۔ہمارے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔جس کی واضع ثبوت یہ ہے کہ NFCایوارڈ کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو شامل کرنے سے مشروط کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال غذر میں ایک درجن آر سی سی پل بنائیں گے اور اگلے سال دو درجن پل تعمیر کیں جائیں گی۔ اسی طرح ائندہ تین سالوں میں غذر کے ان تمام علاقوں کے لیے بھی آر سی سی پلیں تعمیر کیں جائیں گے جہاں ایک سو گھرانے موجود ہو ۔ اسی طرح بوبر اور میون کے لیے بھی آر سی سی پل اسی سال کے پلاننگ میں شامل کیا گیا ہے اور شیر قلعہ آرسی سی پل اسی سال دسمبرمیں مکمل کرکے عوام کو حوالہ کردیں گے۔انہوں نےمذید کہا کہ ایمت تا مترم دان روڑ کو بھی تعمیر کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلپی گلگت بلتستان کی سب سے لمبی آر سی سی پل کے افتتاح تقریب کے مو قع پر خطاب میں کیا

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت گلگت چترال ایکسپرس وے کی تعمیر کی منظوری آگئی ہے اور بہت جلد کام شروع ہوگا جس سے خطے کا ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بد امنی کا خاتمہ کردیاگیا ہے اور غذر کے تمام نالوں میں سیکورٹی یقینی بنانے میں ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے پل کے بروقت تعمیر اور معیاری کام کرنے پر محکمہ تعمیرات عامہ اور ٹھیکیدار کو شاباش بھی دی۔ غذر شہیدوں اور غازیوں کا سرزمین ہے یہاں اعلان کرتا ہوں کہ ہمارے پارٹی نے ہمیں جھوت بھولنا نہیں سیکھا یا ، ہم صرف عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنا کرسیاست کرتے ہیں۔

نواز شریف آرسی سی پل سلپی کے افتتاح کے لیے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے پہنچنے پر مسلم لیگی کارکنوں نے شاندار استقبال کی اور نعرہ بازی کی۔ نعروں سے علاقے گونچ اُٹھا اور گاہکوچ سائڈپر فتہ کاٹ کر وزیراعلیٰ نے پل کا افتتاح کیا اور کارکنوں کے ہمراہ سلپی پہنچے جہاں شاندارجلسے کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ وزیراعلیٰ کے ہمرا ہ ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ ، وزیر تعمیرات و قانون ڈاکٹر اقبال ،حاجی حیدار خان صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا کے علاوہ ممبراسمبلی نواز خان ناجی ،راجہ جہانزیب گلگت بلتستان کونسل کے ارکین آرمان شاہ اور اشرف صدا کے علاوہ دیگر سیاسی اور سرکاری اہم شخصیات بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button