گلگت بلتستان
یکم نومبر ہمیں خود احتسابی کی دعوت دیتا ہے: گورنر پیر کرم علیشاہ
گلگت (مون شیرین ) گلگت بلتستان کا 66 وان یوم آزادی نہایت جوش خروش سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں سرکاری سطع پر تقریب چنار باغ شہدا یادگار پر منقعد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ تھے۔ پولیس کے ایک چاق وچوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اورجس کے بعد پرچم کشائی کی رسم منعقد ہوئی اور پھر یادگار شہدا پر پھولوں کے چارد چڑھائے۔ اس تقریب میں فورس کمانڈ ایف سی این اے حافظ مسر ور احمد، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاوٹس علاوہ الدین بابر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا اور آئی جی پی گلگت بلتستان سلیم بھٹی نے بھی شہدا کے یادگار پر پھولوں کے چادر چڑھائے۔ اور جنگ آزادی کے شہیدوں کی روحوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے انتہائی بے سروسامانی کی حالت میں باہمی اتفاق ااتحاد کو اپنا ہتھیار بنایا اور 28 ہزار مربع میل پر محیط گلگت بلتستان کو ڈوگروں کی غلامی سے نجات دلائی۔ آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں الحاق اُن کا ایک اور کارنامہ تھا جو کہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گیا۔ ہم نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے کہ صرف اہم ایام پر بزرگوں کی عظمت کو خراج تحسین کے کھوکھلے جملوں میں لیپٹ کر رکھ دیتے ہیں۔ اور ان کی نظریہ، نصب العین اور کردار سے عملی طور پر روگرانی کرتے ہیں۔ نہ صرف روگرانی کرتے ہیں بلکہ اس کی توجیہات بھی ڈھونڈ نکالتے ہیں۔یکم نومبر ہمیں اپنے بزرگوں کی سوچ، مقاصد، جد وجہد اور نظریات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اخود احتسابی کی دعوت دیتا ہے۔ ہم نے ابھی تک آزادی جیسی نعمت کی ویسی قدر نہیں کی ہے کہ جیسی کرنے چاہیے ۔ اقرباپروری، چور بازاری، کرپشن، فرقہ واریت ، دہشت گردی، تعصبات اور میرٹ کی پامالی وہ ناسور ہیں جو ہمارے معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تما م گلگت بلتستان کے غیور عوام کو جشن آزادی مبارک ہو۔ اور جنگ آزادی میں شامل ہر مجاہد ، ہر شہید اور ہر غازی کو سلام ہو۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈ ر یس سی این اے حافظ مسرور احمد نی کہا کہ طاقت کا سر چسمہ عوام ہے۔ عوام کے بغیر کوئی ملک مضبوط نہیں ہوتا۔ گلگت بلتستان کے عوام کوجشن آزادی مبارک ہو۔