گلگت: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام دفاع وطن کنونشن کا انعقاد، ہزاروں افراد شریک ہوے
گلگت (نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام گلگت میں دفاع وطن کنویشن کا انقعاد ہوا جس میں ملک بھر کے عالم دین اور علماء نے شرکت کی، کنونشن میں گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع کے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اندورنی اور بیرونی چلنجز کا سامنا ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہیمں متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ملک کے آئین کو نہیں منانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنا چاہیے. مقررین نے کہا کہ اگر طالبان کے ساتھ مذکرات کیا تو یہ ہمارے شہدا کے خوں سے غداری ہو گی۔ ہماری آباو اجداد نے بغیر کسی بیرونی امداد کے گلگت بلتستاں کو آزاد کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے مگر آج 66 سال گزرنے کے باوجود بھی ہیمں حقوق نہیں دے گئے ہیں۔ ہمیں مسلک کی بنیاد پر لڑیا جارہا ہے۔ مگر ہم متحد ہیں۔ اور بیرونی طاقتوں کا مقابکہ کرنے کی بگرپور صلاحیت رکتھے ہیں۔
اس تقریب میں شرکت کے لیے سینیٹر فیصل رضا عابدی اور بلوچستان اسمبلی کے ایک رکن کے علاوہ مختلف شعیہ اور سنی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی. تقرب سے جماعت اسلامی گلگت کے مشتاق احمد ایڈوکیٹ اور سنی اتحاد کونسل کے چیرمین حامد رضا نے بھی خطاب کیا .
کنونشن سے خطاب کرترہوے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ انہیں فخر ہے شہیدوں اور ان کے ورثا پر جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا. انہوں نے صوبائی سیٹ اپ کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو قومی پارلیمنٹ میں نمائیندگی دی جائے.
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ان کی جماعت امریکی ڈرون اور طالبان حملوں دونوں کے خلاف ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کوئی بھی اٹھے گا، غدار وطن کہلائے گا. انہوں نے مزید کہاکہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی سرزمین پر اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی.