گلگت بلتستان

محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے میں کردار ادا کریں گے، ڈایریکٹر جنرل جی بی سکاوٹس

گلگت (مون شیرین) مساجد بورڈ کے اراکین نے ڈی جی گلگت بلتستان اسکاوٹس سے ملاقات کے دوران  محرم الحرام میں سیکورٹی ایشوز پر تبالہ خیال کیا ۔ جی بی اسکاوٹس کے ڈایریکٹر جنرل نے مساجد بورڈ کے اراکین کو یقین دلایا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کو فول پروف پروف بنانے کے لئے گلگت بلتستان اسکاوٹس اپنا کردار ادا کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ  اس سلسلے میں مساجد بورڈ کا تعاون انتہائی اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اشتعال انگیز نعرہ بازی سے اجتناب کرکے امن و امان کو قائم کرنے میں مدد فراہم کی جاسکتی ہے ۔
مساجد بورڈ کے ممبران نے ڈی جی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے سال مسجد بورڈ کے متعدد اراکین نے ماتمی جلوسوں میں شامل ہو کر یکجہتی کا پیغام دیا تھا اور نفرتوں کو ختم کرنے کی اچھی کوشش کی تھی.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button