تعلیمگلگت بلتستان

NTSکے زیر اہتمام اساتذہ کی بھرتیوں کے لیئے ٹیسٹ منعقد کیئے جائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات

گلگت(پ ر) صوبائی حکومت گلگت بلتستان اور NTSکے مابین ایک یادداشت پر دستخط کئیے گئیے ہیں کہ جس کے بعد صوبے میں اساتذہ کی بھرتی کے لیئے ہونے والا عمل مزید شفاف بنایا جا سکے گا۔ اس معاہدے کے تحت NTSکے زیر اہتمام اساتذہ کی بھرتیوں کے لیئے ٹیسٹ منعقد کیئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انکی حکومت کا عزم ہے کہ علاقے میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لیئے باصلاحیت اساتذہ کا مقابلے تحت انتخاب کیا جائے جس سے معیاری تعلیم کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے اور اس سلسلے میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں تمام سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیےء بائیو میٹرک سسٹم کا نفاز کیا جائے گا اور اس کے لیئے ایک ادارے سے بات چیت کا عمل جاری ہے۔ اس نظام کے نفاذ کے بعد نگرانی کا عمل مزید موثر ہوگا اور نظام تعلیم کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود تمام ادارے خطے کی بہتری کے لیئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کی تکمیل کے لیئے نہایت سنجیدہ ہے اور ان کی جلد از جلد تکمیل کی خواہاں ہے تاکہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد عوام کو بجلی پانی اور تعلیم سمیت تمام ضروریات زندگی کی فراہمی کو اور بہتر کیا جا سکے۔ خوشحال اور روشن گلگت بلتستان جہاں امن تعلیم اور رواداری کا دور دورہ ہو ہماری حکومت کا عزم ہے جس کے ثمرات آنے والے دنوں میں خطے کے لوگوں کو نظر آنے لگیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم و اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت چاہتی ہے کہ خطے میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور پہلے سے جاری منصوبے مکمل کیئے جائیں اور اس سمت میں حکومت نہایت سنجیدگی سے عمل پیرا ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ حکومت نہایت سختی سے اس طرح کے عناصر کا قلع قمع کرنے کا عزم کر کے آئی ہے اور حالیہ دنوں میں ہونے والی گرفتاریاں بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ صوبائی حکومت امن کو سبوتاژ کرنے والے تمام عناصر کا خاتمہ چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت خطے میں ترقی وخوشحالی کے لیے مخلص ہے اور چاہتی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات اس سے مستفید ہوں ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ علاقہ بنانے کے لیئے کوشاں ہیں اور اس علاقے کی ترقی کے لیئے خصوصی طور پر اقدامت کر رہے ہیں۔ انکے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انکی تمام کابینہ یکسو ئی سے کام کر رہی ہے تاکہ عوام سے کیئے جانے والے تمام وعدے جلد از جلد پورے کیئے جا سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button