کھیل

ینگ چیلنجر ز کلب سنگل نے شہد ا ئے کا ر گل میمو ر یل فٹبا ل ٹو ر نا منٹ جیت لیا

گاہکوچ +گلگت ( اسپورٹس رپورٹر ) آ ل غذ ر چو دہو اں شہد ا ئے کا ر گل میمو ر یل فٹبا ل ٹو ر نا منٹ پر امن اور خو بصو ر ت طر یقے سے اختتا م پذیر ۔ فا ئنل میچ میں انتہا ئی سنسنی خیز مقا بلے کے بعد ینگ چیلنجر ز کلب سنگل نے داما س گرین کو ایک گول سے ہرا دیا ۔ کھیل کے پہلے ہا ف میں کو ئی بھی ٹیم گو ل سکو ر نہ کر سکی ۔ دوسر ے ہا ف کے پند ر ہو یں منٹ میں ینگ چیلنجر ز کے سٹرائیکر نے خو بصو ر ت گو ل سکو ر کر کے اپنی ٹیم کو بر تر ی دلا د ی جو کھیل کے اختتا م تک بر قرار رہی ۔ داما س گرین کے کھلا ڑ ی میچ برابر کر نے کے لیے مخا لف ٹیم کے گو ل پوسٹ پر تا بڑ تو ڑ حملے کر تے رہے مگر کا میا ب نہ ہو سکے ۔ یوں چو دہو اں شہد ا ئے کا ر گل میمو ریل فٹبا ل ٹو ر نا منٹ کا تا ج ینگ چیلنجر ز کلب سنگل کے سر سجا ۔فا ئنل مقابلہ دیکھنے کے لیے ہزا ر وں کی تعداد میں تما شا ئی موجو د تھے عثما ن سٹیڈیم دا ما س شائقین فٹبا ل سے کھچا کھچ بھر ا ہو ا تھا ۔شائقین نے دونوں ٹیموں کو بہتر ین کھیل پیش کر نے پر دل کھو ل کا دا د دی ۔

فائنل میچ کے مہما ن خصوصی معر و ف سما جی شخصیت ڈاکٹر فو زیہ ولی خان اور ایس پی غذ ر فر ما ن تھے ۔ دونوں مہما نوں نے فائنل مقا بلہ جیتنے اور ہا ر نے والی ٹیموں میں انعا ما ت تقسیم کئے ۔ ڈاکٹر فو زیہ ولی خان نے بہتر ین اور شا ندا ر ٹو ر نا منٹ کے انعقا دپر داما س سپو رٹس کمیٹی نقد 25ہزار روپے انعام جبکہ جیتنے والی ٹیم کو پانچ ہزار نقد دیدیا پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ینگ چیلنجزر کلب سنگل کے شیر بااز کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ داماس گرین کے عرفان حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر فوزیہ نے داماس سپورٹس کمیٹی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تفریحی سرگرمیوں سے نہ صرف عوام کو مل بیٹھنے اور پیار و محبت کا موقع ملتا ہے بلکہ یہ ٹورنامنٹ شہدائے کارگل کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر شائقین فٹبال نے بھی پرامن اور خوبصورت طریقے سے ایونٹ کو اختتام تک پہنچانے پر داماس سپورٹس کمیٹی کے کردار کو شاندار انداز میں سراہا۔یاد رہے کہ ینگ چیلنجرز کلب سنگل نے اسے پہلے شہید زبیر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شیر قلعہ اور منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ سنگل بھی جیت چکی ہے اور یہ مسلسل تیسری ٹرافی اپنے ؛نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button