گلگت بلتستان

بروقت فیصلے نہیں کیے گیے تو گلگت بلتستان میں غربت کی شرح بہت بلند ہوگی: اکرام اللہ بیگ

گلگت(پریس ریلیز) گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے مستقبل میں نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑیگا،اور اگر بروقت فیصلے نہیں کئے گئے تو آنے والے کل میں غربت کی شرح بہت بلند ہوگی،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی گلگت بلتستان اکرام اللہ بیگ نے بحیثیت مہمان خصوصی بہبود آبادی کے زیر اہتمام ” بڑھتی ہوئی آبادی کے گلگت بلتستان کے مستقبل پر اثرات ” کے عنوان سے بوائز ہائی سکول بونجی میں منعقدہ ایک تقریری مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں پہلے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے، تقریری مقابلے اور دیگر پروگرامز کے ذریعے شعور و آگاہی پھیلائی جا سکتی ہے۔
تقریری مقابلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ہائی سکول بونجی ولی شاہ نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی نے تقریری مقابلوں کا سلسلہ شروع کر کے اہم کردار ادا کیا ہے ، اس سے نہ صرف شعور پھیلانے میں مدد ملے گی بلکہ طلبہ کو بھی اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع ملتا ہے۔اس تقریری مقابلے کا انعقاد ڈائریکٹر بہبود آبادی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسردیامر / استور ضیاء الرحمن نے کیا۔تقریری مقابلے میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مستقبل میں اثرات کے موضوع کی وضاحت کی۔مہمان خصوصی نے پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعام اور ٹرافی تقسیم کئے۔یاد رہے کہ محکمہ بہبود آبادی دیامر / استور کے زیر اہتمام مزید مقابلے بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہونگی۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button