گلگت بلتستان

سوست ڈرائی پورٹ حویلیاں منتقل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، اقتصادی راہداری پر بریفنگ دینے گلگت جاونگا، احسن اقبال کی گورنر سے گفتگو

اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے وفاقی وزیر برائے پلاننگ ، ڈولپمنٹ اورریفارمز احسن اقبال چوہدری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو چائنا راہداری منصوبے کے حوالے سے حکومت گلگت بلتستان کو تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لیئے گلگت بلتستان میں دعوت دی ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چائنا راہداری منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دینے کے لیئے میں خود گلگت بلتستا ن کا دورہ کرونگا ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان کے عوامی مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر براے پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ احسن اقبال سے چائنا راہداری منصوبے کے متعلق گفتگو کیا جس میں چائنا راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان کے تمام ضلعوں کو پہنچنے والے فوائد بھی زیر بحث آئے ۔وفاقی وزیر نے گورنر گلگت بلتستان کو کہا کہ چائنا راہدار ی منصوبے کے ذریعے گلگت بلتستان کو پورے دنیا میں ایکو ڈولپمنٹ ماڈل بنایا جائیگا حکومت پاکستان اور حکومت چائنا اس کی فزبلٹی پر کام کررہے ہیں ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ سوست ڈرائی پورٹ کو حویلیاں منتقل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور کہا کہ سوست ڈرائی پورٹ کو مزید فعال کیا جائے گاتاکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو اس اہم منصوبے سے فائدہ پہنچ سکے ۔چائنا راہدری منصوبے کے پہلے فیز میں بجلی کے منصوبے ، سڑکیں ، اور دوسرے فیز میں انڈسٹریز اور ایکانمک زونزبنائی جائینگی اور ہر صوبے کو بشمول گلگت بلتستان کو بھی مطلع کیا گیا ہے کہ ایکانمک زونز کے لیئے سائٹ سلیکٹ کریں اور اس کی فزیبلٹی دیں تاکہ اس سے ملعموم پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کے سرمایہ داروں کو بہترین سہولیات میسر ہوں ۔وفاقی وزیر نے کہا گلگت بلتستان کے لوگ سب سے زیادہ محب الوطن ہیں اور پڑھے لکھے ہیں اس منصوبے کے ذریعے سب سے زیادہ گلگت بلتستان کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائیگا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے چائنا راہداری کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے پلاننگ و ڈولپمنٹ احسن اقبال کو بریفنگ دینے کے لئے دعوت دی جس پر وفاقی وزیر نے یقین دلا یا کہ وہ خود گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور چائنا راہداری کے ذریعے گلگت بلتستان میں بننے والے منصوبوں کے متعلق حکومت گلگت بلتستان کو تفصیلات سے آگاہ کرینگے ۔ اور گورنرگلگت بلتستان کے سفارشات پر چائنا راہداری منصوبے کے کام کو شروع کرنے کے لیئے جو بھی فورمز بنے ہیں سب میں گلگت بلتستان کو بھی اعلیٰ سطح پر نمائندگی دی جائے گی ۔تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی ہوسکے اور اس علاقے کے بہترین مفاد میں فیصلے لیئے جاسکیں ۔دیامر بھاشا ڈیم ، بونجی ٹنل ڈیم اور گلگت سکردو روڑ کی تکمیل چائنا راہداری منصوبے کے ذریعے کیا جائے گا اور عطا ء آباد جھیل پر 27میگا واٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی فزبلٹی گلگت بلتستان کے اے ڈی پی سے ہوگا اور اس پروجیکٹ کی تکمیل پی ایس ڈی پی کے ذریعے کیا جائے گا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہینزل پاور پروجیکٹ کو جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ بجلی کی وجہ سے رونما ہونے والے عوام مسائل کو جلد از جلد دور کرسکیں اور گلگت ہیڈکوراٹرز میں اس منصوبے کی اشد ضرورت ہے۔ جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہی ایک اجلاس میں اس پروجیکٹ کی کانسپٹ کلیئرنس پیپر منظور ہوچکی ہے اور اس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔گلگت بلتستان کے ریجنل گرڈ کے پروجیکٹ کو بھی جلد شروع کر کے نیشنل گریڈ سے ملایا جائے گا تاکہ ضرورت کے مطابق بجلی کی فراہمی ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں مہیا کیا جا سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button